پاکستان
Time 30 اپریل ، 2021

وفاقی حکومت کا یکم مئی سے پیٹرول کی قیمت نہ بڑھانے کا اعلان

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یکم سے 15 مئی تک پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔

اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 108روپے 56پیسے، ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 110روپے 76پیسے ، مٹی کا تیل 80روپےاورلائٹ ڈیزل آئل77روپے65پیسےفی لیٹر پر برقرار رہے گا۔

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈشہباز گل کا کہنا تھاکہ وزیراعظم نے فیصلہ کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت نہیں بڑھائی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ اوگرا کی سمری میں 5 سے 10 روپے اضافے کی سفارش کی گئی تھی لیکن وزیراعظم نے اوگرا سمری نامنظور کرکے 16 اپریل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔

خیال رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی تھی۔

مزید خبریں :