دنیا
Time 01 مئی ، 2021

بھارت میں کورونا کیسز کا عالمی ریکارڈ، 4 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ

بھارت میں کورونا کے کیسز میں آئے روز  اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور  آج پہلی بار  وہاں 4 لاکھ سے زائد کورونا کیسز  رپورٹ ہوئے ہیں جو  ایک عالمی ریکارڈ ہے۔

بھارتی وزارت صحت کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 لاکھ 1993 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 3523 اموات بھی رپورٹ ہوئیں۔

خیال رہے کہ بھارت میں اب تک کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 91 لاکھ 64 ہزار سے زائد ہو چکی ہے جبکہ مجموعی اموات 2 لاکھ 11 ہزار 853 ہو چکی ہیں۔

کورونا کیسز کی تشویشناک صورتحال کے باعث امریکا نے بھارت پر سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں جبکہ آسٹریلیا نے بھارت سے آنے والوں کے لیے سخت سزاؤں کا اعلان کیا ہے۔ 

مزید خبریں :