Can't connect right now! retry

کھیل
01 مئی ، 2021

پاکستان نے زمبابوے کو پہلے ٹیسٹ میں ایک اننگز اور 116رنزسے ہرادیا

ہرارے : پاکستان نے زمبابوے کو پہلے ٹیسٹ میں ایک اننگز اور  116رنزسے ہرادیا۔

زمبابوین ٹیم دوسری اننگزمیں صرف 134 رنزبناسکی۔پاکستان کے حسن علی نے 5، نعمان علی نے دو اور فہیم اشرف نے ایک شکار کیا۔ فاسٹ بولرحسن علی نے میچ میں مجموعی طور پر 9 وکٹیں حاصل کیں۔

دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ دوسرا ٹیسٹ میچ 7 مئی سے ہرارے میں ہی کھیلا جائے گا۔

پاکستانی ٹیم زمبابوے کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں فواد عالم کی شاندار بلے بازی کے باعث 426 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی۔

کھیل کے تیسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو فواد عالم 108 اور حسن علی 21 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے تاہم حسن علی اپنے انفرادی اسکور میں 6 رنز کے اضافے کے بعد 30 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

نئے آنے والے بلے باز نعمان علی تھے جو پہلی ہی گیند پر گولڈن ڈک کا شکار ہوئے جبکہ ساجد خان نے 7 رنز بنائے۔

پاکستان کے آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی فواد عالم تھے جو 20 چوکوں کی مدد سے 140 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

زمبابوے کی جانب سے بلیسنگ موزارابانی نے 4 اور ڈونلڈ ٹریپانو نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

خیال رہے کہ زمبابوے کی ٹیم پہلی اننگز میں 176 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔ پاکستان کی جانب سے حسن علی اور شاہین آفریدی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4، 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM