Time 01 مئی ، 2021
پاکستان

این اے 249: الیکشن قوانین کی خلاف ورزیوں کے143واقعات ہوئے، فافن

فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے  اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ این اے 249 کراچی کے ضمنی انتخاب میں الیکشن قوانین کی خلاف ورزیوں کے143واقعات ہوئے۔

فافن کے مطابق الیکشن قوانین کی 58 خلاف ورزیاں ووٹ ڈالنے اور انہیں گننے سے متعلق سامنے آئیں۔

فافن کے مطابق11 واقعات میں ووٹر کو ووٹ ڈالنے سے روکتے ہوئے واپس بھیج دیا گیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تقریباً 40 فیصد افراد ووٹنگ عمل سے جزوی جبکہ تقریباً 60 فیصد مکمل مطمئن رہے۔

فافن نے دو واقعات ایسے بھی ریکارڈ کیے ہیں کہ جن میں غیر متعلقہ افراد ووٹ کاسٹنگ کے بوتھ کی خفیہ اسکرین تک رسائی حاصل کر رہے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رمضان اور گرم موسم کے باعث رجسٹرڈ ووٹرز کا ٹرن آوٹ 21.6 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ 2018 میں 40 فیصد ٹرن آوٹ ریکارڈ ہوا تھا۔

مزید خبریں :