Geo News
Geo News

Time 01 مئی ، 2021
انٹرٹینمنٹ

بگ باس کی فاتح اداکارہ روبینہ دلیک بھی کورونا کا شکار

اب ایک ماہ بعد پلازمہ دینے کے قابل ہوجاؤں گی تو اسے متاثرہ مریضوں کو عطیہ کروں گی، بھارتی اداکارہ— فوٹو:فائل 

بھارتی اداکارہ روبینہ دلیک میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

بگ باس کے 14 ویں سیزن کی کامیاب امیدوار روبینہ دلیک کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد سے گھر میں ہی آئسولیشن میں ہیں۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ کورونا وائرس کا شکار ہوچکی ہوں اور گھر پر آئسولیشن میں ہوں۔ 


انہوں نے کہا کہ اب ایک ماہ بعد پلازمہ دینے کے قابل ہوجاؤں گی تو اسے عطیہ کروں گی۔

روبینہ نے صحتیابی کیلئے دعاؤں کی درخواست کی اور ساتھ ہی گزشتہ 5 روز سے ان سے رابطے میں رہنے والے افراد سے ٹیسٹ کرانے کی اپیل کی۔