اقراء یاسر کے گھر ننھے مہمان کی آمد متوقع

فوٹوبشکریہ انسٹاگرام

پاکستان شوبز  انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ اقراء عزیز کے شوہر اور  میزبان و اداکار  یاسر حسین نے اہلیہ کے امید سے ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر یاسر حسین کی جانب سے اہلیہ کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو والدین بننے کی اطلاع دی گئی۔

یاسر حسین نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ اللہ ہم پر ہمیشہ سے ہی مہربان رہا ہے اور اس بار توکرم نوازی بے مثال ہے۔

یاسر حیسن نے مزید لکھا کہ اولاد اللہ کا خوبصورت تحفہ ہے، ہم بہت خوش ہیں اور امید کرتے ہیں کہ آپ بھی ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں گے۔

خیال رہے کہ مقبول اداکار جوڑی اقراء اور  یاسر 2019 کے آخری ایام میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور اداکار جوڑی کی شادی جہاں دلہن کے عروسی لباس کے باعث خاصی مشہور ہوئی وہیں مختلف رسومات کے باعث بھی سوشل میڈیا کی صارفین کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔

مزید خبریں :