یاسر سے محبت کرنے میں تھوڑا وقت لگا: اقرا عزیز

فوٹوفائل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اقرا عزیز کا کہنا ہے کہ یاسر کو مجھ سے پہلی نظر میں ہی پیار ہوگیا تھا لیکن مجھے یاسر سے محبت کرنے میں تھوڑا وقت لگا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں اقرا عزیز نے کہا کہ میری یاسر سے پہلی ملاقات ٹورنٹو میں ہوئی جس کے بعد ہم دونوں نےایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارنا شروع کردیا۔

فوٹوفائل

اداکارہ نے بتایا کہ یاسر کو مجھ سے پہلی نظر میں ہی پیار ہوگیا تھا لیکن مجھے یہ محسوس کرنے میں ایک ماہ لگا کہ یہ سب کچھ ہمیشہ کے لیے ہے۔

دوران انٹرویو اقرا نے اپنے فیملی بیک گراؤنڈ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک مڈل کلاس فیملی سے تعلق رکھتی ہوں۔

فوٹوبشکریہ انسٹاگرام

انہوں نے بتایا کہ میں برنس روڈ پر ایک فلیٹ میں رہتی تھی جہاں کا کچن چھوٹا سا تھا اور ہر کمرے میں باتھ روم بھی نہیں تھا لیکن مڈل کلاس فیملی سے ہونے کے باوجود میری والدہ ایک شکر گزار خاتون ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھاکہ میری والدہ یہ چاہتی تھیں کہ ان کی اولاد کو سب بہتر سے بہتر ملے، وہ ہمیشہ یہ کہتی تھیں کہ میں لڑکیوں کا جہیز جمع نہیں کروں گی بلکہ میں انہیں پڑھاؤں گی، میں یہ نہیں دیکھوں گی کہ انہوں نے اپنے سسرال کیا لے کر جانا ہے۔ 

مزید خبریں :