02 مئی ، 2021
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور نے انتخابات کو شفاف بنانے کے لیے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے استعمال کی تجویز پیش کر دی۔
الیکشن ترمیمی بل میں قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کی جانب سے 49 ترامیم تجویز کی گئی ہیں۔
قائمہ کمیٹی کا اپنی تجویز میں کہنا ہے کہ اگر منتخب امیدوار پہلے اجلاس کے 60 روز کے اندر حلف نہیں اٹھاتا تو اس کی نشست خالی کر دی جائے، سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا جائے۔
کمیٹی کی جانب سے یہ تجویز بھی پیش کی گئی ہے کہ انتخابات کو شفاف بنانے کے لیے الیکٹرانک ووٹنگ مشین استعمال کی جائے اور سینیٹ الیکشن کی پولنگ اوپن بیلٹ کے ذریعے کی جائے۔
قائمہ کمیٹی نے یہ تجویز بھی پیش کی ہے کہ انتخابی فہرست نادرا میں شناختی کارڈ رجسٹریشن ڈیٹا کے مطابق کی جائے۔