Time 02 مئی ، 2021
پاکستان

انتخابی اصلاحات کے معاملے پر احسن اقبال اور فواد چوہدری آمنے سامنے

انتخابی اصلاحات کے معاملے پر مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری آمنے سامنے آ گئے۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں بات چیت کرتے ہوئے  لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات کے حوالے سے ہمیں حکومت پر بھروسہ نہیں  ہے، حکومت اپنی  اصلاحات الیکشن کمیشن کو بھجوائے پھر کمیشن سب پارٹیز کو رائے دہی کے لیے بلائے اور  اس طرح اتفاق رائے ہو گا۔

دوران گفتگو احسن اقبال کی جانب سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر ہیکنگ کے خدشات کا اظہار بھی کیا گیا۔

دوسری جانب احسن اقبال کے بیان پر  وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قانون سازی کرنا پارلیمنٹ کا کام ہے نہ کہ الیکشن کمیشن کا۔

فواد چوہدری نے مزید کہا احسن اقبال کے الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر خدشات درست نہیں ہیں، ان کو اس حوالے سے صحیح معلومات نہیں ہیں۔


مزید خبریں :