Geo News
Geo News

Time 02 مئی ، 2021
پاکستان

حادثے میں زخمی ہونے والے جے یو آئی رہنما حافظ ابو بکر شیخ انتقال کر گئے

فوٹو: فائل

لاہور: چند روز ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے جمعیت علماء اسلام کے سینئر رہنما حافظ ابوبکر شیخ انتقال کر گئے۔

حافظ ابوبکر شیخ ٹریفک حادثے میں زخمی ہوئے تھے اور  تین روز سے اسپتال میں زیر علاج تھے۔

امیر جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمان نے حافظ ابوبکر شیخ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے اور اہلخانہ سے تعزیت کی ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حافظ ابوبکر شیخ جے یو آئی کے دیرینہ اور نظریاتی کارکن تھے۔