02 مئی ، 2021
لاہور: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کورونا کے پھیلاؤ کے باعث غیر ملکی پروازوں کی تعداد میں مزید کمی کر دی ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق مجموعی طور پرفلائٹ آپریشن 20 فیصد تک محدود کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہفتہ وار پاکستان میں آنے والی غیر ملکی پروازوں کی تعداد 590 سے کم کر کے 123کر دی گئی ہے جبکہ پروازوں میں کمی کا حکم نامہ 5 مئی سے 20 مئی تک نافذالعمل ہے۔