Geo News
Geo News

Time 03 مئی ، 2021
پاکستان

صالح بھوتانی کے معاملے پر وزیراعلیٰ جام کمال نے اعتماد میں نہیں لیا، سینئر رہنما باپ

بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر رہنما نے کہا ہے کہ سردار صالح بھوتانی سے محکمہ بلدیات و دیہی ترقی کا قلمدان لینے کے فیصلے میں پارٹی رہنماؤں کو اعتماد میں نہیں لیا، یہ فیصلہ وزیراعلیٰ کا اپنا ہے۔

بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر رہنما نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے تمام اراکین کی حمایت سردار صالح بھوتانی کے ساتھ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سردار صالح بھوتانی سے قلمدان لینے کے فیصلے میں وزیراعلیٰ جام کمال نے پارٹی رہنماؤں کو اعتماد میں نہیں لیا، پارٹی کے سینئر رہنما سردار صالح بھوتانی سے محکمہ بلدیات کا قلمدان لینے کا فیصلہ وزیراعلیٰ کا اپنا ہے۔

سینئر رہنما باپ نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال ہمیں بتائیں کہ اس فیصلے کا کیا جواز ہے۔