دنیا
Time 03 مئی ، 2021

عمرہ زائرین کے لیے عمرہ ویزہ لازمی قرار

فوٹوفائل

سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے لیے  عمرے کا ویزہ لازمی قرار دے دیا۔

سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے عمرہ زائرین سے متعلق ائیر لائنز کو نیا ہدایت نامہ جاری کردیا جس کے تحت سعودی عرب عمرے کے لیے آنے والے مسافروں کے پاس عمرے کا ویزہ ہونا لازمی قرار دیا گیا  ہے۔

سعودی ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق عمرہ ویزہ سعودی وزرات خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ہو۔

مزید برآں سعودی حکومت کے عمرہ سے متعلق ہدایات کی خلاف ورزی کرنے پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

مزید خبریں :