یش راج فلمز کا بالی وڈ انڈسٹری کے ورکرز کو کورونا ویکسین لگوانے کا اعلان

فوٹوفائل

بھارت میں کورونا کیسز اور اموات میں اضافے کو پیش نظر رکھتے ہوئے معروف پروڈکشن ہاؤس یش راج فلمز نے انڈسٹری کے  ورکرز کو کورونا ویکسین لگوانے کا اعلان کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یش راج فلمز کی جانب سے فلم انڈسٹری کے 30 ہزار رجسٹرڈ ورکرز کو کوورنا ویکسین لگوانے اور 60 ہزار ویکسین کی خریداری کی ذمہ داری لینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پروڈکشن ہاؤس کی انتظامیہ کی جانب سے مہاراشٹراکے وزیر اعلٰی کو خط لکھا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ ایک غیر معمولی وقت کے ساتھ فلم انڈسٹری کو دوبارہ معمول پر لانے کی اشد کی ضرورت ہے  تاکہ فلم انڈسٹری سے وابستہ ہزاروں کارکنان ذریعہ معاش دوبارہ شروع کرتے ہوئے اپنے خاندانوں کی حفاظت کرسکیں۔

خط کے مطابق کورونا کے خلاف اقدامات کے پیش نظر یش راج فلمز ، یش چوپڑا فاؤنڈیشن کے توسط سے اپنا تعاون پیش کرنے کی خواہشمند ہے اس سلسلے میں مہاراشٹرا کے وزیر اعلیٰ کو پیغام میں کہا گیا ہے کہ جلد از جلد یش راج فلمز کے ممبرز کے لیے کورونا ویکسین خریدنے اور رجسٹرڈ ممبرز کو کورونا ویکسین لگوانے کی اجازت دی جائے۔

مزید خبریں :