بیوروکریٹس کو اب ایم پی ون اسکیل پرتعیناتی کیلئے استعفیٰ نہیں دینا پڑے گا

5 سال کی تعیناتی کے دوران ماہانہ 8 لاکھ روپے تنخواہ اور دیگر مراعات ملیں گی، ذرائع— فوٹو:فائل

کابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات نے بیوروکریٹس کو کیریئر میں ایک بار ایم پی (منیجمنٹ پوزیشن) اسکیل ون پر تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق ایم پی ون اسکیل پر تعیناتی کیلئے اب بیوروکریٹس کو استعفیٰ نہیں دینا پڑے گا جبکہ 5 سال کی تعیناتی کے دوران ماہانہ 8 لاکھ روپے تنخواہ اور دیگر مراعات ملیں گی۔

ذرائع نے بتایا کہ ایم پی ون اسکیل پر تعیناتی کیلئے بیوروکریٹس کیلئے مستعفی ہونا لازم تھا تاہم اب کابینہ کمیٹی ادارہ جاتی اصلاحات نےایم پی ون اسکیل پرتعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی نے تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو کنسلٹنسی خدمات لینے کی بھی منظوری دی ہے جبکہ کنسلٹنسی کا عرصہ 6 ماہ اور زیادہ سے زیادہ بجٹ 60 لاکھ روپے ہوگا۔

مزید خبریں :