دنیا
Time 04 مئی ، 2021

افغان صوبے ہرات میں موسلا دھار بارشوں اور سیلاب سے 19 افراد جاں بحق

فوٹو: فائل

افغانستان کے مغربی صوبے ہرات میں موسلا دھار بارشوں اور سیلاب سے 19 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ترک خبر رساں ادارے کے مطابق موسلا دھار بارش اور سیلاب نے افغان صوبے ہرات میں تباہی مچادی ہے اور 19 افراد کی ہلاکتوں کی اطلاع ہے جن میں ایک خاتون اور 4 بچے بھی شامل ہیں۔

2 روز سے جاری شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب سے صوبے کے دو اضلاع شدید متاثر ہوئے اور ہزاروں ایکڑ  زمین کو نقصان پہنچا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں متعدد مکانات تباہ ہوئے ہیں جب کہ بڑی تعداد میں مویشی بھی مارے گئے ہیں ۔

افغان حکام کے مطابق آئندہ چند روز میں مزید بارشوں کا امکان ہے جس سے دیگر صوبوں کے مختلف علاقے بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔

مزید خبریں :