Geo News
Geo News

Time 04 مئی ، 2021
پاکستان

ملتان میں رشتے سے انکار پر لڑکی پر تیزاب پھینک دیا گيا

ملتان میں مبینہ طور پر رشتے سے انکار پر لڑکی پر تیزاب پھینک دیا گيا جبکہ 24 سالہ متاثرہ لڑکی کو نشتر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ملتان میں تھانہ صدر کے علاقے کرم ٹاؤن میں رشتے سے انکار پر 24 سالہ لڑکی پر رشتہ کے خواہش مند نوجوان شہزاد نے مبینہ طور پر تیزاب پھینک دیا۔

متاثرہ لڑکی کو نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق خاتون کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پولیس نے ملزم شہزاد کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیے۔