صدارتی ایوارڈ یافتہ قاری نور محمد انتقال کرگئے

فوٹو: فائل

صدارتی ایوارڈ یافتہ قاری نور محمد علالت کے باعث لاہور میں انتقال کرگئے۔

مرحوم قاری نور محمدکی عمر88 برس تھی، انہیں ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی ویژن پرپہلی اذان دینےکی سعادت بھی حاصل ہوئی۔

قاری نورمحمدکی نماز جنازہ مولانا قاری احمد میاں تھانوی نے پڑھائی، نماز جنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی اور انہیں ان کے آبائی شہر اٹک کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

جامعہ اشرفیہ لاہورکے علما نے صدارتی ایوارڈ یافتہ قاری نورمحمدکی وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

مزید خبریں :