Geo News
Geo News

Time 04 مئی ، 2021
پاکستان

اگر حکومت چلی جائے اور مہنگائی کنٹرول ہو تو شادی کرلوں گا، جمشید دستی

فوٹو: فائل

سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کا کہنا ہےکہ اگر حکومت چلی جائے اور مہنگائی کنٹرول ہو تو شادی کرلوں گا۔

جمشید دستی کا کہنا ہے کہ اس دورحکومت میں شادی نہیں کرسکتا، دعاکریں عید کے بعد حکومت چلی جائے۔

ان کا کہنا ہےکہ ایم این اے تھا تو شادی ہونے کے چانس بھی لگ رہے تھے، مہنگائی کے باعث اپنے ولیمے میں دال کھلانےکے پیسے بھی نہیں۔

خیال رہےکہ جمشید دستی نے جنوری میں اعلان کیا تھاکہ مارچ 2021 میں شادی کرلیں گے۔