پی سی بی پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز یو اے ای منتقل کرنے پر تیار

فائل فوٹو

 لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل کے بقیہ میچز کو یو اے ای منتقل کرنے پر راضی ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اس سلسلے میں این سی او سی کے مشورے کا منتظر  ہے کیونکہ پی ایس ایل کے میچز کراچی میں ہونے یا نہ ہونے کی این سی او سی ہدایت جاری کرے گا اور اس سلسلے میں موجودہ صورتحال پر پی سی بی این سی او سی سے رابطے میں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ این سی او سی نے کراچی میں انعقاد نہ کرنے کی ہدایت کر دی تو ایونٹ کو یو اے ای منتقل کردیا جائے گا کیونکہ پی سی بی کے لیے ایونٹ مکمل کرانا ضروری ہے اور آگے ونڈو ملنا مشکل ہے اسی بنیاد پر سی بی ایونٹ کو یو اے ای منتقل کرنے پر رضا مند ہے۔

واضح رہےکہ پی ایس ایل کے بقیہ میچز یکم جون سے کراچی میں شیڈول ہیں اور میچز سے قبل 7 روز کے قرنطینہ کی مدت 22 مئی سے شروع ہونا ہے۔

مزید خبریں :