Geo News
Geo News

Time 06 مئی ، 2021
کھیل

قلندرز نے ویمن پلیئرز ڈولیپمنٹ پروگرام بھی متعارف کرادیا

فائل فوٹو

پاکستان سپر لیگ کی مقبول فرنچائز لاہور قلندرز نے اب ویمن پلیئرز ڈولیپمنٹ پروگرام بھی متعارف کرادیا۔ 

 سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا کا کہنا ہے کہ اب لاہور قلندرز ویمن کھلاڑیوں کو سامنے لائے گی۔

لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ باصلاحیت ویمن کھلاڑیو ں کو قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ دیں گے۔

دوسری جانب معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ لاہور قلندرز اور عاطف رانا کی مشکور ہیں کہ ان کے خواب کو پورا کیا ہے۔