06 مئی ، 2021
کراچی میں قائداعظم انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے قریب قرنطینہ مرکز سے کورونا کا مریض فرار ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز دبئی سے آنے والی فلائٹ سے کراچی پہنچنے والے 5 افراد کو قرنطینہ مرکز میں رکھا گیا تھا۔
صوبائی محکمہ صحت نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئےکہا کہ وفاقی حکومت کے قرنطینہ مرکز سے فرار شخص کورونا کا مریض تھا۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ مریض کو ائیر پورٹ کے قریب بھٹائی آباد اسپتال کے قرنطینہ مرکز میں رکھا گیا تھا۔