دنیا
Time 06 مئی ، 2021

سعودی عرب کا مسلسل دوسرے سال غیر ملکی عازمین حج پر پابندی لگانے پر غور

سعودی عرب کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر مسلسل دوسرے سال بھی غیرملکی عازمین حج پر پابندی لگانے پر غور کررہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پابندی کے حوالے سے مشاورت ہو چکی لیکن عملدرآمد کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

ابتداء میں سعودی حکام نے بیرون ملک مقیم عازمین کی میزبانی کا منصوبہ بنایا تھا جسے اب منسوخ کردیا گیا ہے، صرف ان مقامی عازمین کو ہی اجازت دی جائے گی جنہیں ویکسین لگی ہے یا جو حج سے کم از کم چھ ماہ قبل وائرس سے صحتیاب ہوئے ہیں۔

ابتدائی طور پر یہ منصوبہ بنایا گیا تھا کہ بیرون ملک سے کچھ عازمین کو حج کی اجازت دی جائے گی لیکن ویکسین کی اقسام، ان کی افادیت اور وائرس کی نئی اقسام منظر عام پر آنے کے بعد پیدا ہونے والی پیچیدگیوں نے حکام کو اپنے فیصلے پر غور کرنے پر مجبور کردیا ہے۔

سعودی عرب کے سرکاری میڈیا آفس نے خبر پرتبصرے سے گریز کیاہے۔

مزید خبریں :