Time 06 مئی ، 2021
پاکستان

صدر مملکت نے سیشن کورٹس کو ریپ کے مقدمات سننےکا اختیار دیدیا

فوٹو: فائل

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انسداد ریپ (انویسٹیگیشن اینڈ ٹرائل) آرڈیننس کے تحت سیشن کورٹس کو ریپ کےکیسز سننےکا اختیار دے دیا۔

آرڈیننس کے تحت ملک بھر میں اسپیشل کورٹس کے قیام تک ریپ کیسز سیشن کورٹس میں سنے جائیں گے۔

صدر مملکت نے چیف جسٹس کی مشاورت سے اختیار سیشن ججز کو تفویض کیا ہے۔

 صدر عارف علوی نے وزیرِ اعظم کی ایڈوائس پر بلوچستان ہائی کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ میں ججز تعیناتی کی سمری  بھی منظور کر لی،اس کے علاوہ انہوں نے وزیرِ اعظم کی ایڈوائس پر بلوچستان ہائی کورٹ کے دو ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی منظوری بھی دے دی۔

صدر مملکت نے لاہور ہائی کورٹ کے 13 ججز کی تعیناتی کی بھی منظوری دے دی ہے۔

صدر عارف علوی نے عید پرقیدیوں کی سزا میں نرمی کی منظوری دی ہے، 90 دن سزا میں نرمی کا اطلاق سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا۔

مزید خبریں :