دنیا
Time 06 مئی ، 2021

پاکستان کےحق میں نعروں کی گونج میں اشرف صحرائی مقبوضہ کشمیر میں سپرد خاک

بھارتی فوج کے سخت محاصرے کے دوران پاکستان کے حق میں نعروں کی گونج میں سینیئر حریت رہنما اشرف صحرائی کپواڑہ میں سپرد خاک کردیے گئے۔

سخت فوجی محاصرے کے دوران مقبوضہ کشمیر کے سینیئر حریت رہنما اور تحریک حریت جموں وکشمیر کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی کو ان کے آبائی علاقے میں سپرد خاک کیا گیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے محمد اشرف صحرائی کی آخری رسومات میں کشمیریوں کو شرکت سے روکنے کے لیے کپواڑہ کے علاقے ٹیکی پورہ میں لوگوں کی نقل و حرکت پر سخت پابندیاں عائد کی ہوئی تھیں اور پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا تھا۔ 

تدفین کے وقت علاقے میں بجلی مکمل طور پر منقطع تھی، جنازے کے شرکاء نے ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے، ہم کیا چاہتے آزادی، سب سن لیں ہم لے کر رہیں گے آزادی کے نعرے لگائے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کی جانب سے کشمیریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ گھروں سے باہر نکل کر بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کریں۔

خیال رہے کہ محمد اشرف صحرائی گزشتہ روز بھارتی حراست میں انتقال کرگئے تھے وہ گذشتہ 2 سال سے بھارت کی غیر قانون قید میں تھے۔

مزید خبریں :