دنیا
Time 07 مئی ، 2021

افغانستان سے فوج کے انخلا کے وقت اضافی جنگی طیارے تعینات کیے جائیں گے: امریکی وزیر دفاع

امریکی وزیر دفاع لائڈ آسٹن کا کہنا ہے کہ افغانستان سے امریکی اور غیر ملکی فوج کے انخلا کے دوران اضافی جنگی طیارے تعینات کیے جائیں گے۔

لائڈ آسٹن کا کہنا ہے کہ افغانستان سے تمام سویلین کنٹریکٹرز کو بلایا جا رہا ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکا کے 2500 فوجیوں اور 16 ہزار سویلین کنٹریکٹرز کی واپسی کا حکم دیا تھا۔

چیئرمین پینٹا گون جوائنٹ چیفس مارک ملی نے کہا کہ افغانستان میں 6 بی 52 بمبار اور 12 ایف 18 طیاروں کو ہنگامی مدد کا حکم دیا گیا ہے۔

افغانستان میں یکم مئی سے امریکی اور اتحادی فوجیوں پر اب تک کوئی حملہ نہیں ہوا۔

مزید خبریں :