دنیا
Time 04 مئی ، 2021

افغانستان سے امریکی افواج کے سازو سامان کی منتقلی کا سلسلہ جاری

یکم مئی سے امریکا کی مہنگی ترین جنگ کے خاتمےکا آغاز ہوگیا ہے اور امریکی افواج نے افغانستان سے مکمل روانگی کے لیے سازوسامان منتقل کرنا شروع کردیا ہے۔

 امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے افغانستان میں جنگ کے اختتام کے پہلے روز قندہار میں امریکی فوجی اڈے کا منظر بیان کیا ہے۔

اخبار کے مطابق قندہار ائیر فیلڈ جنگی سازو سامان کی منتقلی، فوجیوں کی واپسی، طالبان کو شکست دینے اور نائن الیون کے ذمہ دار دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے شروع کیا جانے والا کھربوں ڈالر کا جنگی منصوبہ ایسا منظر پیش کر رہا ہے جیسے اونے  پونےگھرکا کاٹھ کباڑ نکالا جارہا ہو ۔

خیال رہےکہ گذشتہ ماہ امریکی صدر نے اعلان کیا تھا کہ یکم مئی سے امریکی افواج کا انحلاء شروع ہوجائےگا اور انحلاء کا یہ عمل 11 ستمبر کو ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملےکے 20 سال مکمل ہونے پر پورا ہوجائےگا۔

یاد رہے کہ امریکا طالبان معاہدے کے مطابق امریکی افواج کو افغانستان سے مئی تک نکلنا تھا تاہم امریکی افواج کے انحلاء میں 4 ماہ کی تاخیر کی جارہی ہے۔

افغان طالبان نے معاہدے کے مطابق انخلاء نہ ہونے کی صورت میں نتائج کی دھمکی بھی دی تھی، افغانستان میں 2500 سے زائد امریکی فوجی موجود ہیں۔

مزید خبریں :