’جب کرینہ نے خواہش کی کہ شاہ رخ کا گھر ان کا ہوجائے‘

فوٹوفائل

 اگرچہ بالی وڈ اسٹار سیف علی خان  اور ان کی اہلیہ کرینہ کپور ایک عالیشان گھر کے مالک ہیں لیکن اس کے باوجود کرینہ بالی وڈ کنگ  شاہ رخ خان کے لندن میں مقیم گھر کے اپنا ہونے کی خواہش کا اظہار کرچکی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ماضی میں کرینہ سے ایک انٹرویو کے دوران چند بالی وڈ شخصیات کے نام دے کر پوچھا گیا کہ وہ ان میں سے ہر ایک سے کیا خواہش کریں گی۔

کرینہ نے شاہ رخ خان کے نام پر خواہش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ وہ شاہ رخ کے لیے ان  کےلندن میں واقع گھر کی خواہش کریں گی۔

اداکارہ  نے دیر بالی وڈ شخصیات سے  متعلق اپنی خواہشات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ  سلمان خان سے ان کے مداح اور  اداکارہ پریانکا چوپڑا سے ان کی آواز کی خواہش کروں گی کیوں کہ پریانکا کی آواز بہت پیاری ہے۔

کرینہ کپور نے مزید کہا دیپیکا سے ان کی مسکراہٹ چاہوں گی کیوں کہ دیپیکا کی مسکراہٹ بہت خوبصورت ہے جب کہ عالیہ فن کا مجموعہ ہےلہٰذا عالیہ سے کچھ بھی لینے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

اپنے شوہر اور اداکار سیف علی خان سے متعلق کرینہ کا کہنا تھا میرے پاس سب کچھ ہے لیکن میں سیف سے ان کا دماغ چاہوں گی کیوں کہ جس طرح سیف چیزوں کو جذب کرتے ہیں وہ واقعی ذہین ہیں۔

مزید خبریں :