Geo News
Geo News

Time 07 مئی ، 2021
انٹرٹینمنٹ

ریتھک اور ایشوریا کی فلم کے سیٹ پر آگ لگ گئی

رپورٹس کے مطابق بھارت ریاست مہاراشٹرا کے شہر کارجات میں این ڈی اسٹوڈیو میں بنائے گئے سیٹ پر آگ لگی— فوٹو: اسکرین گریب 

بالی وڈ اداکار ریتھک روشن اور ایشوریا رائے بچن کی فلم ’جودھا اکبر‘ کے سیٹ پر آگ لگ گئی۔

رپورٹس کے مطابق بھارت ریاست مہاراشٹرا کے شہر کارجات میں این ڈی اسٹوڈیو میں بنائے گئے سیٹ پر آگ لگی۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ این ڈی اسٹوڈیو میں 2008 میں ریلیز ہونے والی فلم ’جودھا اکبر‘ کا پرانا سیٹ موجود تھا۔

آگ اس قدر تیز تھی کہ دیکھتے ہی دیکھتے پورے سیٹ کو لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث پورا سیٹ جل کر خاکستر ہوگیا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فائر بریگیڈ نے کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا تاہم حادثے کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں۔