اسلام آباد میں گندگی، برطانوی ہائی کمشنر نے واک کے دوران کچرے کے 2 تھیلے بھرلیے

پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچئن ٹرنر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واک پر نکلے تو جگہ جگہ کچرے سے پریشان ہوگئے۔

برطانوی ہائی کمشنر نے دامن کوہ میں واک کے دوران کافی کچرا چن لیا جس سے دو تھیلے بھرگئے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اسلام آباد کو ٹوئٹر پر اس جانب توجہ دلائی کہ انہوں نے چہل قدمی کے دوران ایک بار پھر 2 تھیلے بھر کر کچرا اکھٹا کرلیا۔

انہوں نے مزید لکھا صفائی نصف ایمان ہے۔ 

ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات نے شرمندگی کا اظہار کرنے کے بجائے ان کے اس عمل کو سراہا تاہم کرکٹ لیجنڈ وسیم اکرم بھی اس بحث میں شامل ہوگئے اورکچرے کی صورتحال پرشرمندگی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کچرا اٹھانے پر برطانوی ہائی کمشنر کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ یہ انتہائی شرمندگی کا مقام ہے، آخر ہم کس طرف جارہے ہیں؟ ہر دوسرے ہفتے ایسا کرنے کیلئے آپ کا شکریہ۔ 

مزید خبریں :