شہباز شریف نے اسلام آباد میں فضل الرحمان سے ملاقات نہ کی، واپس لاہور پہنچ کر فون کیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اسلام آباد کے دورے میں اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات نہ کرسکے۔

جیل سے 7 ماہ بعد رہا ہونے والے شہباز شریف نے  اسلام آباد کا 2 روز دورہ کیا۔ دورے کے دوران بہت سے لوگوں سے ملے مگر سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان سے ملاقات نہ کی۔

ناراض پیپلز پارٹی وا لے سبقت لے گئے اورمولانا فضل الرحمان کے گھر جا پہنچے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے فضل الرحمان کی عیادت کی۔

تقریباً ڈھائی گھنٹے تک جاری رہنے والی ملاقات میں راجا پرویز اشرف نے آصف علی زرداری کا پیغام پہنچایا اور عید کے بعد پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں پیپلز پارٹی کی واپسی اور شرکت سمیت اسمبلیوں سے استعفوں اور دیگر امور پر بھی بات کی۔

شہباز شریف نے واپس لاہور پہنچنے کے بعد مولانا سے فون پر ان کی خیریت دریافت کی اور ملاقات نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔

مزید خبریں :