کوئٹہ میں 24 گھنٹے کورونا ویکسینیشن کی سہولت میسر

فوٹو: فائل

بلوچستان کے محکمہ صحت نے کوئٹہ کے سول اسپتال میں 24 گھنٹے کورونا ویکسینیشن کی سہولت مہیا کر دی۔

سیکرٹری صحت بلوچستان نور الحق بلوچ نے جیو نیوز کو بتایا کہ محکمہ صحت نے کوئٹہ کے سول اسپتال میں 24 گھنٹے کورونا ویکسینیشن کی سہولت مہیا کر دی ہے جہاں 40 سال سے زیادہ عمر کے افراد کو انسداد کورونا کی ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عید کی 6 دن کی تعطیلات کے دوران کوئٹہ سمیت صوبے میں تمام ماس ویکسینیشن اور کورونا ٹیسٹنگ سینٹرز کھلے رہیں گے اور وہاں عملہ تعینات رہے گا، اس حوالے سے محکمہ صحت نے باقاعدہ نوٹی فیکشن بھی جاری کر دیا ہے۔

نور الحق بلوچ نے بتایا کہ عملے کی ان مراکز میں موجودگی یقینی بنانے کے لیے محکمہ صحت کے افسران سرپرائز دورے بھی کریں گے۔

مزید خبریں :