بلوچستان میں ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی

صوبہ بلوچستان میں ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی۔

کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو میں بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی کا کہنا تھاکہ بلوچستان میں کوروناکیسز اور اموات میں چار گنا اضافہ ہوا ہے، صوبے میں  ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ حکومتی پابندیوں کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

لیاقت شاہوانی کا کہنا تھاکہ خواتین میں بھی کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ ہواہے جبکہ کمشنرز کو ڈویژنز میں آکسیجن سلنڈرز کی دستیابی کیلئے احکامات دیے گئے ہیں  جبکہ بلوچستان سے ملحقہ سرحد پرلوگوں کی آمدورفت کو محدود کیاجارہاہے۔

ان کا کہنا تھاکہ افغانستان اور ایران میں موجود پاکستانی وطن واپس آسکتے ہیں، تاہم افغانستان اور ایران سے آنے والوں کے کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

ڈی آئی جی کوئٹہ کا کہناہے کہ یوم علیؓ پر جلوس کی اجازت نہیں ہوگی۔

مزید خبریں :