Geo News
Geo News

Time 08 مئی ، 2021
پاکستان

کورونا وبا خطرناک صورتحال اختیار کر رہی ہے: عثمان بزدار

فائل فوٹو

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کورونا وبا خطرناک صورتحال اختیار کر رہی ہے اور  رمضان المبارک کے آخری ایام میں عوام کو بہت زیادہ احتیاط کرنے کی ضرورت ہے۔

ایک بیان میں عثمان بزدار نےکہاکہ عید کی تعطیلات کے دوران حکومتی گائیڈ لائنز پر عمل کرنے سے وبا کا پھیلاؤ روکنے میں مدد ملے گی، حکومت نے صورتحال کے تناظر میں لاک ڈاؤن کا مشکل فیصلہ کیا، شہری جس قدر احتیاط کریں گے، اتنا ہی کورونا کیسز میں کمی آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کیلئے ویکسی نیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے، ویکسی نیشن سینٹرز کی تعداد میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔