کھیل
Time 08 مئی ، 2021

بھارت میں کورونا کا شکار کیوی کرکٹر ٹم سیفرٹ اسپتال منتقل

فوٹو: فائل

نیوزی لینڈ کے وکٹ کیپر بلے باز ٹم سیفرٹ بھارت میں کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ٹم سیفرٹ آئی پی ایل میں شرکت کے لیے بھارت میں موجود تھے تاہم چارٹرڈ فلائٹ پر گھر روانگی سے قبل ٹم سیفرٹ کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آگیا۔

کیوی کرکٹر کو کورونا کی معمولی علامات ہیں اور انہیں علاج کے لیے چنئی کے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے منتخب کیوی ٹیسٹ کرکٹرز نے بھی بھارت چھوڑ دیا ہے، ٹیسٹ سیریز کے لیے منتخب کھلاڑی نئی دہلی سے مالدیپ پہنچ گئے ہیں۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق آئی پی ایل میں شامل نیوزی لینڈ کے ٹیسٹ پلیئرز کچھ روز مالدیپ میں قیام کریں گے، کھلاڑیوں کی انگلینڈ میں 11 مئی کی شیڈولڈ انٹری موخر ہو سکتی ہے۔

مزید خبریں :