پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی مائرہ کے قتل کیس میں مزید انکشافات سامنے آگئے

 لاہور کے علاقے ڈیفنس میں پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی مائرہ کے قتل کیس میں مزید انکشافات سامنے آئے ہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس میں 3 مئی کو قتل ہو نیوالی مائرہ لندن میں قانون کی طالبہ تھی، وہ ملازمت کے لیے پہلے لندن سے دبئی اور پھر لاہور منتقل ہوئی جہاں اس کے کلاس فیلو ظاہر جدون نے جعلی نکاح نامے پر اسے کرائےکا مکان لےکر دیا۔

ذرائع کے مطابق جس گھر میں مائرہ قتل ہوئی اس کی بالائی منزل پر رہنے والی دوسری لڑکی اقرا بینک میں کام کرتی ہے، مائرہ کی اقرا سے دوستی فیس بک پر ہوئی تھی دونوں کرایہ شیئر کرتی تھیں، پولیس کے مطابق مائرہ کےکمرے سے منشیات بھی برآمد ہوئی ہیں۔

دوسری طرف عبوری ضمانت کے باوجود دونوں ملزمان سعد امیر بٹ اور ظاہر جدون منظر سے غائب ہیں اور شامل تفتیش نہیں ہوئے۔

مزید خبریں :