Geo News
Geo News

Time 09 مئی ، 2021
انٹرٹینمنٹ

معروف فوک گلوکار عارف لوہار کی اہلیہ انتقال کر گئیں

پاکستان کے نامور فوک گلوکار عارف لوہار کی اہلیہ لاہور میں انتقال کر گئیں۔

تفصیلات کے مطابق عارف لوہار کی اہلیہ کو  بخار ہوا تھا جس کے بعد انہیں نجی اسپتال میں داخل کروایا گیا، حالت زیادہ خراب ہونے پر  انہیں گزشتہ روز  وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکیں۔

عارف لوہار کی اہلیہ کی نماز جنازہ میں قریبی عزیز  و اقارب اور  اہل علاقہ نے شرکت کی جس کے بعد انہیں شاہ فرید قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔