دنیا
Time 09 مئی ، 2021

پوپ فرانسس کا مقبوضہ بیت المقدس میں تشدد روکنے کا مطالبہ

کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے مقبوضہ بیت المقدس میں تشدد روکنے کا مطالبہ کردیا۔

اپنے بیان میں پوپ فرانسس کا کہنا تھاکہ تشدد سے تشدد ہی جنم لیتا ہے، جھڑپوں کو فوری روکا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیت المقدس تشدد کی نہیں عبادت کی جگہ ہے، کثیرالمذاہب اور کثیرالثقافتی شناخت والے مقدس شہر کا احترام برقرار رہنا چاہیے۔

پوپ فرانسس کا کہنا تھاکہ بھائی چارہ قائم رکھنے کیلئے سب کو مشترکہ قرارداد کی دعوت دیتا ہوں۔

دوسری جانب تیونس نےمقبوضہ بیت المقدس کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کاہنگامی اجلاس بلانےکا مطالبہ کردیا۔

خیال رہے کہ یوم القدس پر اسرائیلی فوج نے مسجدالاقصیٰ پر حملہ کیا تھا اور قابض فوج سے جھڑپوں میں تراویح اداکرنے والے  200 سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے تھے۔

مزید خبریں :