دنیا
Time 09 مئی ، 2021

بھارت میں مسلسل پانچویں روزکوروناکے 4 لاکھ سے زیادہ نئے مریض سامنے آگئے

بھارت میں مسلسل پانچویں روز کورونا کے 4 لاکھ سے زیادہ نئے مریض سامنے آگئے جب کہ  مسلسل دوسرے روز 4 ہزار سے زیادہ افراد جان کی بازی ہار گئے۔

دارالحکومت نئی دہلی کے لاک ڈاؤن میں ایک ہفتے کی توسیع کردی گئی جب کہ ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش کے کرفیو میں بھی17 مئی تک کی توسیع کردی گئی، مقبوضہ کشمیر میں بھی کورونا وائرس کا کرفیو 17 مئی تک بڑھادیا گیا ہے۔

 دوسری جانب بھارت کی ایک ارب 35 کروڑ کی آبادی میں سے اب تک صرف ڈھائی فیصد افراد کی ویکسی نیشن ہو سکی ہے۔

بھارت کی 5 ریاستیں کورونا سے بری طرح متاثر ہیں جن میں مہاراشٹرا، کرناٹکا، کیرالا، اترپردیش اور تامل ناڈو شامل ہیں۔

بھارت میں کورونا کے نئے سامنے آنے والے کیسز میں سے 49 فیصد سے زائد کیسز ان ریاستوں سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

مزید خبریں :