Geo News
Geo News

Time 09 مئی ، 2021
پاکستان

پنجاب میں کل شام سے رمضان بازار ختم کردیے جائیں گے، نوٹیفکیشن جاری

27 رمضان المبارک رمضان بازاروں کا آخری دن ہوگا، نوٹیفکیشن— فوٹو:فائل 

صوبہ پنجاب میں رمضان بازار ختم کرنےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لاہورسمیت پنجاب بھر کے شہروں میں قائم رمضان بازاروں کو کل شام بند کردیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ 27 رمضان المبارک رمضان بازاروں کا آخری دن ہوگا۔