09 مئی ، 2021
وزارت صحت نے کورونا وائرس سے ملک بھر میں متاثرہ ہیلتھ ورکرز کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔
ذرائع وزارت صحت کے مطابق پاکستان میں اب تک 16 ہزار125 کے قریب ہیلتھ ورکرز کورونا سے متاثر ہوئےجن میں سے 9 ہزار 620 کے قریب ڈاکٹرز ہیں جبکہ 2 ہزار 310 سے زائد نرسنگ اسٹاف متاثر ہوچکا ہے اور ملک میں اسپتالوں اورشعبہ صحت سےمنسلک 4185 ہیلتھ ورکرزبھی کورونا سے متاثر ہوئے۔
ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے متاثر ہو کر 155 ہیلتھ ورکرز جان کی بازی ہارگئے۔
ذرائع وزارت صحت کے مطابق ملک بھر میں 530 کے قریب ہیلتھ ورکرز گھروں اور اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں اور اب تک کورونا سے متاثرہ 15 ہزار 425 ہیلتھ ورکرز صحت یاب ہو چکے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق سندھ میں سب سے زیادہ 5 ہزار 700 سے زائد ہیلتھ ملازمین کورونا سے متاثر ہوئے جبکہ صوبے میں 53 ہیلتھ ورکرز جان کی بازی ہار گئے۔
ذرائع وزارت صحت کے مطابق پنجاب میں تقریبا 3 ہزار 380 ہیلتھ ورکرز کورونا سے متاثر ہوئے اور 28 ہیلتھ ورکرز جاں بحق ہوئے۔
وزارت صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 880 کے قریب ہیلتھ ورکرز کورونا سے متاثر ہوئے جبکہ صوبے میں اب تک کورونا سے 42 ہیلتھ ورکرز انتقال کرچکے۔
ذرائع وزارت صحت کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1459 ہیلتھ ورکرز کورونا سے متاثر جبکہ 11 ہیلتھ ورکرز جان کی بازی ہار چکے۔
ذرائع وزارت صحت نےبتایا کہ گلگت بلتستان میں 220 ہیلتھ ورکرز کورونا سے متاثر ہوئے، 3 جان کی بازی ہارگئے بلوچستان میں اب تک 770 ہیلتھ ورکز کورونا سے متاثر اور 9 ورکرز انتقال کرگئے۔
ذرائع وزارت صحت کے مطابق آزادکشمیر میں اب تک کورونا سے 704 ہیلتھ ورکرز متاثر اور 9 انتقال کرگئے۔