افغان شہریوں کے 20 مئی تک پاکستان میں داخلے پرپابندی عائد

پاک افغان سرحد طورخم پر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے احکامات کے تحت کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے نئی ایس او پیز نافذ کردی گئیں۔

کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ضلعی انتظامیہ نے طورخم سرحدی گزرگاہ پر ہائی الرٹ جاری کردیا ہے۔ این سی او سی کے احکامات کی روشنی میں افغانستان سے 20 مئی تک افغان شہریوں کا پاکستان میں داخلے پرپابندی عائدکردی ہے۔

طورخم سرحدی گزرگاہ پر محکمہ صحت، ایف سی اور ریسکیو کا اضافی عملہ تعینات کردیا گیا ہے۔ 

افغانستان سے آنے والے پاکستانی شہریوں کا کورونا ٹیسٹ بھی کیاجارہا ہے جبکہ  ٹیسٹ مثبت آنے پر مریض کو قرنطینہ سینٹر منتقل کیا جاتا ہے۔

پاک افغان دوستی اسپتال سمیت دیگر طبی مراکز میں 250 بستروں پر مشتمل قرنطینہ سینٹرز بنایا گیا ہے۔

مزید خبریں :