' ایسا لگتا ہےکہ میں نے اس زندگی میں بہت سی زندگیاں گزاری ہیں '

فوٹو: فائل

 معروف بھارتی اداکار اور تیلگو فلموں کے ہیرو اور فلم ساز وجے دیوراکونڈا  آج اپنی 32 ویں سال گرہ منا رہے ہیں۔

جنوبی بھارت کی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹارکی سالگرہ  پر ان کے مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر مبارک باد اور نیک تمناؤں کا اظہارکیا جارہا ہے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں وجے دیوراکونڈا کا کہنا تھا کہ میں نے اس مقام تک پہنچے کے لیے بڑی جدوجہد کی ہے، اگر پیچھے مڑ کر دیکھوں تو دو الگ الگ زندگیاں نظر آتی ہیں، بلکہ مجھے لگتا ہے کہ میں نے اس زندگی میں بہت سی زندگیاں گزاری ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ میں بہت مختلف رہا ہوں، جب آپ طرح طرح کے لوگوں کے ساتھ ہوتے ہیں تو آپ بدل ہی جاتے ہیں اور زندگی میں تبدیلیاں آجاتی ہیں۔

وجے کا کہنا تھا کہ میں پیچھے مڑ کر نہیں دیکھتا، صرف آگے دیکھتا ہوں اور دیکھتا ہوں کہ میں کیا کر رہا ہوں اور کہا جانا چاہتا ہوں توصرف اس پہ توجہ رکھتا ہوں۔

مزید خبریں :