خوشی کا اصل مطلب کیا ہے؟ شاہد کپور نے بتادیا

فوٹو: فائل

بالی وڈ کے مقبول ترین اداکار شاہد کپور نے خوشی کا مطلب واضح کرتے ہوئے بتایا ہے کہ خوشی تکلیف کی عدم موجودگی کا نام نہیں ہے۔

شاہد کپور نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جسے انہوں نے خوشیوں کی تصویر کا خطاب دیا ہے، یہ تصویر ترکی کے معروف مصور عابدین ڈنو کی تخلیق کردہ ہے۔

اداکار نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ایک مرتبہ ترکی کے شاعر ناظم حکمت نے اپنے دوست (عابدین ڈنو) سے خوشیوں کی تصویر بنانے کو کہا۔

انہوں نے مکمل فیملی کی خوبصورت تصویر بنائی جہاں چہرے پر مسکراہٹوں کے ساتھ ٹپکتی چھت کے نیچے ٹوٹے ہوئے بستر پر سب ایک ساتھ آرام کر رہے ہیں۔

اداکار نے پوسٹ کے کیپشن میں مزید لکھا کہ خوشی تکلیف کی عدم موجودگی نہیں بلکہ اصل خوشی تکالیف کو قبول کرنے میں ہے۔

مزید خبریں :