عدالت کا کورونا ایس او پیزکی خلاف ورزی پرگرفتار 300 سے زائد شہریوں کو رہاکرنےکا حکم

کراچی میں عدالت  نے کورونا ضابطہ کار (ایس او پیز) کی خلاف ورزیوں پرگرفتار 300 سے زائد شہریوں کی رہائی کا حکم دے دیا۔

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پولیس نے کراچی کے مختلف اضلاع سےگرفتار 300 سے زائد افراد کو  سٹی کورٹ  میں پیش کیا، اس دوران درجنوں افراد کو ایک ہی رسی سے باندھا گیا تھا۔

شہریوں کو بغیر ماسک پیش کرنے پر عدالت نے پولیس پر برہمی کا اظہار کیا اور انہیں ایس او  پیز  پر عمل درآمد کی ہدایت کردی۔ 

عدالت نے تفتیشی افسران سے استفسار کیا کہ کس کے کہنے پر شہریوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ؟ 

 تفتیشی افسران نے کہا کہ دفعہ 188 کے تحت کسی بھی شہری کے خلاف ایف آئی آر درج ہوسکتی ہے ۔

عدالت نے تفتیشی افسران کو ہدایت کی کہ یہ بات لکھ کر دیں، تفتیشی افسران کی جانب سے لکھی گئی درخواستیں آئی جی سندھ، رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ اور دیگر کو ارسال کی جائیں گی  اور جس کے بھی کہنے پر شہریوں کے خلاف مقدمات درج کیےگئے انہیں شو کاز نوٹس جارہی کیے جائیں گے۔

مزید خبریں :