Time 13 مئی ، 2021
پاکستان

کل شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا ہے: وزیر داخلہ

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ہم نے شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالا ہے۔

نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ کل ہم نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا ہے، رات کو کابینہ میں سمری بھیجی تھی۔

شیخ رشید کا مزید کہنا ہے کہ کیس میں شہباز شریف کے فیملی ممبر مفرور ہیں۔

عید الفطر پر کورونا ایس او پیز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکموت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ بڑا اچھا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے ای سی ایل نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دی تھی جس کے بعد سمری وفاقی کابینہ کو بجھوائی گئی تھی۔

مزید خبریں :