Time 11 مئی ، 2021
پاکستان

نیب نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کیلئے درخواست وزارتِ داخلہ کو بھجوادی

قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) پر ڈالنے کیلئے درخواست وزارتِ داخلہ کو بھجوادی۔ 

ذرائع کے مطابق شہباز شریف کے معاملے پرکابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا ہے جبکہ اجلاس میں وزیرداخلہ شیخ رشید، وزیرقانون فروغ نسیم اور مشیراحتساب شہزاد اکبر شریک ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں نیب کےخط کے ساتھ معاملے کے آئینی اور قانونی امور کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع ای سی ایل کمیٹی کے فیصلے کے بعد معاملہ وفاقی کابینہ کو بھیجا جائے گا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے تصدیق کی ہے کہ انہیں شہبازشریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کیلئے قومی احتساب بیورو (نیب) کی درخواست ملی ہے۔

مزید خبریں :