Time 14 مئی ، 2021
پاکستان

عیدکی چھٹی کرنے پر ٹھیکیدارکا بھٹہ مزدور کو درخت سے باندھ کر مبینہ تشدد

 اوکاڑ ہ میں ٹھیکیدار نے عید پر چھٹی کرنے پر  بھٹہ مزدور کو مبینہ طورپر درخت سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔

  پولیس کےمطابق اوکاڑہ کے علاقے پنج پیر میں مزدور محمد احمد کو عید پر چھٹی کرنے کے الزام میں درخت سے باندھ کر تشدد کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ تشددکے شکار مزدورکامیڈیکل چیک کرایا جائےگا اور رپورٹ آنے پر ملزم ٹھیکیدار کے خلاف مقدمہ درج کیا جائےگا۔

 جیو نیوز نے مزدورکو درخت سے باندھنے کی فوٹیج حاصل کرلی ہے جس میں مزدور محمد احمد کو درخت سے بندھا دیکھا جاسکتا ہے۔

مزید خبریں :