دنیا

فضائی تصادم کے بعد جہاز کے پیراشوٹ سے نیچے اترنے کی ویڈیو سامنے آگئی

امریکا میں 6100 فٹ کی بلندی پر دو طیاروں کے تصادم کے بعد ایک جہاز کے پیراشوٹ سے نیچے اترنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

امریکا کے ڈینور شہر کے ائیرپورٹ کے قریب گذشتہ روز 6100 فٹ کی بلندی پر دو طیاروں کے تصادم میں کسی جانی نقصان نہ ہونے کی ناقابل یقین خبر سامنے آئی تھی۔

 ٹکراؤ کے بعد ایک کارگو طیارہ بحفاظت ائیر پورٹ پر لینڈ کر گیا تھا جب کہ دوسرا سرس ایس آر 22 طیارہ پیراشوٹ کے ذریعے کھیت میں اترا جس کے دونوں پائلٹ محفوظ رہے۔ 

جنوری 2016 میں پہلی اڑان بھرنے والا اے 4 ای اے بی ای ماڈل کا 5 سال پرانا سرس ایس آر 22 طیارہ پرائیویٹ ملکیت ہے جس کی پیراشوٹ کے ذریعے کھیت میں اترنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

 ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہےکہ طیارہ پیراشوٹ کے ذریعے زمین پر گرنے کے انداز میں اتررہا ہے۔

حکام کے مطابق اس سے طیارے کو تو شدید نقصان پہنچا مگر اس میں سوار دونوں پائلٹ محفوظ رہے جو جہاز کے زمین پر گرتے ہی خود نیچے اترے اور چلتے ہوئے دور چلے گئے۔

 فضا میں 2 طیاروں کے ٹکرانے اور اس میں کوئی جانی نقصان نہ ہونے سے ہوابازی کے ماہرین سوشل میڈیا پر کافی خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔

43 سال پرانے دوسرے پرائیوٹ طیارے کو باحفاظت کنٹینیل ائیر پورٹ پر لینڈ کرالیاگیا۔

 ویڈیو سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ جدید دور میں جہازوں کے مسافر ہی نہیں طیارے بھی پیراشوٹ سے اتر سکتے ہیں۔ 

یہ حادثہ 12 مئی کی صبح 10 بجکر 23 منٹ پر پیش آیا، امریکا کے سالیدہ ائیرپورٹ سے اڑنے والی کارگو فلائٹ نمبر کے جی 970 سے ڈینور کے کنٹینیل ائرپورٹ پر لینڈنگ کیلئے اپروچ پر تھی عین اسی وقت 6100 فٹ کی بلندی پر دوسری پرواز این 416 کے سرس ایس آر 22 کنٹینیل ائیرپورٹ کے اوپر پرواز پر کرر رہی تھی۔ 

چیری کریک اسٹیٹ پارک کے اوپر دونوں طیارے 6100 فٹ کی بلندی پر ٹکرا گئے تھے۔

 ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کارگو فلائٹ کے جی 970 کا سوئرینجن ایس آر 226 ٹی سی طیارے کی چھت کا کافی حصہ تصادم میں اڑ گیا تھا مگر اس کے باوجود طیارے کے تنہا پائلٹ نے جنوری 1978 میں پہلی اڑان بھرنے والے 43 سال پرانے اس پرائیوٹ طیارے کو باحفاظت کنٹینیل ائیر پورٹ پر لینڈ کرالیا تھا، اس فضائی حادثے کی تحقیقات بھی جاری ہیں۔

مزید خبریں :