’شادی پر بن بلائے مہمان والا سوال یاسر نے خود پوچھنے کا کہا تھا‘

فوٹو: فائل

پاکستان کے مقبول ترین ڈائریکٹر ندیم بیگ نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ اقرا عزیز کے شوہر اور کامیڈین یاسر حسین نے اپنی شادی پر بن بلائے مہمان والا سوال پوچھنے کا کہا تھا۔

اکثر و بیشتر متنازع بیانات کے باعث خبروں کی زینت رہنے والے اداکار یاسر حسین کے حوالے سے ڈائریکٹر ندیم بیگ نے یہ انکشاف نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے عید پروگرام کے دوران کیا۔

ندیم بیگ کا کہنا تھا کہ جب یہ تنازع ہوا تو لوگوں نے پروگرام کے میزبان واسع چوہدری کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا کہ انہوں نے یاسر سے بن بلائے مہمان والا سوال کیوں پوچھا۔

ڈائریکٹر کا معاملے کی وضاحت دیتے ہوئے کہنا تھا دراصل یاسر سے پوچھا گیا تھا کہ پروگرام کے دوران آپ چاہیں گے کہ آپ سے متعلق کوئی مزاحیہ بات کی جائے جس پر یاسر نے کہا کہ مجھ سے سوال کرنا میری شادی میں بن بلائے کون آیا تھا۔

ندیم بیگ کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ اندازہ نہیں تھا کہ یاسر حسین کس کا نام لیں گے اور انہوں نے اداکارہ نوشین شاہ کا نام لے لیا۔

خیال رہے رواں برس ماہ فروری میں یاسر حسین ایک پروگرام میں شریک ہوئے جہاں ان سے شادی میں بن بلائے آنے والے مہمان کے حوالے سے پوچھا گیا۔

انہوں نے بنا ہچکچاہٹ کے اداکارہ نوشین شاہ کا نام لیا جس کے بعد یاسر کو کافی سخت تنقید کا نشانہ کرنا پڑا۔

مزید خبریں :